الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے پارٹی عہدہ رکھنے کے خلاف درخواست پر فیصلہ مؤخر کردیا۔
الیکشن کمیشن نے مریم نواز کے پارٹی عہدہ رکھنے سے متعلق کیس میں وکلاء کو مزید معاونت کی ہدایت کی ہے۔
چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہےکہ سپریم کورٹ کے فیصلے اور آرٹیکل 62،63 کے اطلاق پر مزید معاونت درکار ہے۔
الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 3 ستمبر تک مؤخر کردی۔
واضح رہےکہ مریم نواز کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کے لیے تحریک انصاف کی رہنما ملیکہ بخاری نے درخواست دائر کی تھی۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ مریم کی بطور پارٹی نائب صدر تقرری آئین و قانون سے متصادم ہے، وہ کسی بھی سیاسی و عوامی عہدے کے لیے نااہل ہیں۔