اُنگلی اُٹھائیں گے تو ہاتھ توڑدیں گے: فواد چوہدری کا بھارت کو پیغام

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھارت کو واضح اور دوٹوک پیغام دیا ہے کہ اگر آپ ہماری طرف اُنگلی اُٹھائیں گے تو ہاتھ توڑدیں گے، مکا دکھائیں گے تو جبڑا توڑ دیں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ دو ایٹمی طاقتیں آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کھڑی ہیں، نتائج بھگتنے کے لیے ہم بھی تیار ہیں، باقی دنیا کو بھی تیار رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جنگ اختیار نہیں کی جاتی، اگر مسلط کی جائے گی تو لڑیں گے اور پھر آخر تک لے کر جائیں گے، اگر آپ ہماری طرف اُنگلی اُٹھائیں گے تو ہاتھ توڑدیں گے اور مکا دکھائیں گے تو جبڑا توڑ دیں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ بھارت امن چاہتا ہے تو امن کے لیےکھڑے ہیں، اگر جنگ چاہتا ہے توجنگ کے لیےکھڑے ہیں، ہماری فوج تیار ہے اور بچہ بچہ تیار ہے۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اعلیٰ ترین سول اعزاز دیئے جانے سے متعلق سوال پر وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر کوئی مسلمان ملک کشمیریوں کا درد محسوس نہیں کرتا تو کیا کہا جا سکتا ہے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ایسی لیڈرشپ کا کیا فائدہ جو اپنے کشمیری مسلمان بھائی کے ساتھ نہیں کھڑی ہوتی۔

گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے بھی جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہر ملک کا اپنا معاشی مفاد ہوتا ہے، میں اس پر جانا نہیں چاہتا۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: