آئندہ ماہ پٹرول سستا ہوگا، حکومت

مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے آئندہ ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی ’’نوید‘‘ سنا دی۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کے بعد مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہو تو عوام کو بھی فائدہ پہنچے اور آئندہ ماہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات سستی ہوتی نظر آرہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ میں رکھی گئی رقوم کے فوائد عام آدمی تک کیسے پہنچیں ؟ اس پر بھی غور کیا گیا جبکہ ترقیاتی پروگرام کے لیے بجٹ میں 950 ارب روپے رکھے گئے ہیں جس کی وجہ سے ترقیاتی منصوبوں سے عوام کی زندگیوں پر مثبت اثر اور نوکریاں پیدا ہوں گی۔

عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ وزیر اعظم نے بڑے منصوبے جلد مکمل کر کے فوائد عوام تک پہنچانے اور تمام بڑے منصوبوں کو مستقل بنیادوں پر مانیٹر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک کے کمزور طبقے کے لیے بجٹ میں 192 ارب روپے رکھے ہیں، حکومت نقد رقوم کی ترسیل اور صحت کارڈ جیسے منصوبے تیز کرنا چاہتی ہے۔

مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ بجٹ میں غریبوں کی سبسڈی کے لیے 262 ارب روپے رکھے گئے ہیں اور حکومت چاہتی ہے کہ معیشت میں مزید بہتری آئے تاکہ کاروباری طبقے کا اعتماد بحال ہو، معیشت کی بہتری کے لیے حکومتی اقدامات کے اثرات سامنے آنا شروع ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ میں 9 فیصد اضافہ ہوا ہے اور بہت عرصہ بعد ملکی برآمدات بڑھی ہیں، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں بھی بہت واضح کمی آئی ہے۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: