ٹیکس اہداف حاصل نہیں ہوں گے، چیئرمین ایف بی آر

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی کا کہنا ہے کہ رواں ماہ میں ایف بی آر ٹیکس اکٹھا کرنے کے لیے اپنا مقررکردہ ہدف حاصل نہیں کر پائے گا۔

ہم نیوز کے پروگرام ایجنڈا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے شبر زیدی نے کہا کہ جولائی میں 292 ارب روپے کا ہدف تھا جبکہ ہم نے 282 ارب روپے اکٹھے کیے۔

انہوں نے بتایا کہ اگست میں عید الاضحی اور اس کے ساتھ دیگر چھیٹوں کے باعث مقررہ ہدف حاصل نہیں ہوسکے گا۔

یاد رہے ایف بی آر نے اس مالی سال کے لیے ریونیو کا ہدف 50 کھرب 50 ارب روپے مقرر کررکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ٹیکس قوانین کو آسان بنائیں اور اس کے لیے اردو میں فارم ایک صفحے کا کردیا ہے جبکہ چھوٹے تاجروں کے بھی چند صفحات کا فارم متعارف کرانے لگے ہیں۔

شبر زیدی نے بتایا کہ جولائی میں 292 ارب روپے ہدف تھا جبکہ ہمیں نے 282 ارب روپے اکٹھے کیے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے بجٹ میں وہ جگہیں ختم کرنے کی کوشش کی ہے جہاں پیسے پارک ہوتے تھے اور اسی سلسلے میں رئیل اسٹیٹ اور پرائز بانڈز سے آغاز کیا ہے۔

چیئرمین ایف بی آرنے کہا کہ اس حکومت نے سیلز ٹیکس 17 فیصد سے نہیں بڑھایا ہے لیکن اسے بھی وقت کے ساتھ ساتھ کم ہونا چاہیے، پہلے یہ ساڑھے بارہ فیصد تھا لیکن پھر اسحاق ڈار نے بڑھا کر اسے یہاں پہنچادیا ہے۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: