پیسے دیں ضمانت لیں، وزیر داخلہ کی نواز،زرداری کو آفر

وزیر داخلہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ کا کہنا ہے کہ میں ضمانت دیتا ہوں کہ اگر نواز شریف اور آصف زرداری لوٹا ہوا مال واپس کردیں تو انہیں چھوڑ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے لوگ ہمارے ساتھ بانی ایم کیوایم کے نظریے کے ساتھ نہیں بیٹھے، نواز شریف اور آصف زرداری توبہ نہیں کرتے۔

اعجاز شاہ نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری لوٹا ہوا مال واپس کردیں، میں ضمانت دیتا ہوں ان کو چھوڑ دیں گے۔

ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ زمانہ چلا گیا جب دو ملک جنگ لڑتے تھے، باقی ملک سائڈ پر تالیاں بجاتے تھے۔

اعجاز شاہ نے کہا کہ سلامتی کونسل میں مقبوضہ کشمیر کو زیر بحث لایا گیا، یہ بھارت کیلئے دھچکہ ہے، یقین سے کہتا ہوں مسلم امہ کشمیریوں کے ساتھ ہے۔

وفاقی وزیر دخلہ نے مزید کہا کہ ہم ایٹمی طاقت ہیں، اس لیے وزیراعظم نے کہا کہ فلیش پوائنٹ پر ہیں، مودی نے دو ارب انسانوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: