کوئٹہ: ہزار گنجی میں خودکش حملہ کرنے والے کی شناخت ہو گئی

کوئٹہ: ہزار گنجی میں خودکش حملہ کرنے والے کی شناخت ہو گئی

کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں رواں سال رمضان المبارک میں ہونے والے خود کش حملے کے ملزم کی شناخت ہو گئی، حملہ آور کا تعلق نوشکی سے بتایا جاتا ہے۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق ہزار گنجی خود کش حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، خود کش حملے میں خود کو دھماکے سے اڑانے والے نوشکی کے نوجوان کی شناخت اسامہ ولد بشیر احمد کے نام سے ہوئی ہے۔

حملہ آور اسامہ کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے عمل میں آئی ہے۔

کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں رواں سال رمضان المبارک میں 13 اپریل کو خودکش حملہ کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق جبکہ 32 زخمی ہوئے تھے۔

سی ٹی ڈی ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ واقعے میں گرفتاریاں متوقع ہیں، ملزم کا قریبی عزیز سریاب روڈ پر پولیس مقابلے میں مارا گیا تھا۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: