کراچی میں اب تک کتنی بارش ہوئی؟

کراچی میں اب تک کتنی بارش ہوئی؟

بھارتی ریاست راجستھان سے آنے والے بارش کے سسٹم کے اثرات ظاہر ہوتے ہی آج علی الصبح کراچی میں مون سون سیزن کی پہلی بارش کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔

کراچی میں وقفے وقفے سے کہیں ہلکی، کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، شہر میں کئی مقامات پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق تیز بارش کا سسٹم کراچی پہنچ گیا ہے جس کی وجہ سے کچھ دیر بعد شہر میں شدید اور موسلا دھار بارش کا امکان ہے، بارش کا یہ سلسلہ بدھ تک جاری رہ سکتا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق سرجانی ٹاؤن میں 20، گلشنِ حدید میں 18، ایئر پورٹ کے اطراف 11، مسرور بیس پر 7، ناظم آباد میں 5 اعشاریہ 7، فیصل بیس پر 9، لانڈھی میں 7 اعشاریہ 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش سے درجۂ حرارت میں بھی کمی آ گئی ہے، شہر میں کم سے کم درجۂ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سےزیادہ درجۂ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ سندھ بھر میں پہلے سے ہی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، حیدر آباد میں 100 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: