سندھ کے اسکولوں اور کالجز میں آج تعطیل کا اعلان

سندھ کے اسکولوں اور کالجز میں آج تعطیل کا اعلان

کراچی میں موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے محکمہ تعلیم سندھ نے آج اسکولوں اور کالجز میں تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

محکمہ تعلیم نے بارشوں کے پیش نظر تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کی تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

سیکریٹری تعلیم قاضی شاہد پرویز نے تمام ڈائریکٹرز کے لئے احکامات بھی جاری کئے ہیں۔

احکامات میں کہا گیا ہے کہ تمام ڈائریکٹرز اپنے ضلعی و تعلقہ افسران کو فیلڈ میں بھیجیں، افسران اپنے اپنے علاقوں میں جائیں اور اسکولوں سے فوری طور پر پانی نکلوائیں۔

احکامات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کسی بھی اسکول کی چھت پر پانی جمع نہیں ہونا چاہیے، اس حوالے سے کوئی بھی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

سیکریٹری تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی میں تعطیل کا اعلان بارشوں کے پیش نظر کیا گیا ہے، جامعہ کراچی کے تحت تمام پرچے بھی ملتوی کردیے گئے، نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

جامعہ این ای ڈی کے تمام پرچے منسوخ جبکہ وفاقی اردو یونیورسٹی کراچی میں بھی ہونے والے آج صبح و شام کے امتحانات ملتوی کردیے گئے۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: