اسلام آباد میں پلاسٹک شاپنگ بیگز پر پابندی عائد

اسلام آباد میں پلاسٹک شاپنگ بیگز پر پابندی عائد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پلاسٹک شاپنگ بیگز کے استعمال پر پابندی لگادی گئی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اسلام آباد میں پلاسٹک شاپنگ بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعظم کے مشیر برائے ماحولیات ملک امین اسلم نے بتایا کہ پلاسٹک کے شاپنگ بیگز پر پابندی کا اطلاق 14 اگست سے ہوگا۔

ان کے مطابق 14اگست کے بعد پلاسٹک شاپنگ بیگز استعمال کرنے پر 50ہزار سے 5 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوسکے گا۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: