بلوچستان کے علاقے وندر میں آر سی ڈی شاہراہ پر مسافر کوچ اور وین میں تصادم کے بعد آگ لگنے سے وین میں سوار 6 افراد جھلس کر جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی مسافر کوچ کراچی سے تربت جبکہ وین وندر سے کراچی جارہی تھی۔
امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچیں اور لاشوں و زخمیوں کو ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے وندر کے رولر ہیلتھ سینٹر منتقل کیا۔