وادی نیلم، 24 افراد سیلاب میں بہہ گئے، مساجد اور مکانات تباہ

وادی نیلم، 24 افراد سیلاب میں بہہ گئے، مساجد اور مکانات تباہ

مظفر آباد کے قریب وادی نیلم میں سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی۔ موسلا دھار بارش کے بعد علاقے میں سیلاب میں 24 افراد بہہ گئے، جب کہ مساجد، مکانات اور متعدد دکانیں بھی تباہ ہوگئیں۔

ایس ڈی ایم اے کے مطابق سیلابی ریلہ گزشتہ رات ولیسوا گاؤں سے گزرا۔ سیلابی پانی کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ 24 افراد کے بہہ جانے کی اطلاعات ملی ہیں۔ محکمے کے مطابق بہنے جانے والے افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔

سیلابی ریلے کی زد میں آکر درجنوں مکانات، متعدد دکانیں اور دو مساجد بھی بہہ گئیں۔ بے زور لہروں کے آگے ہر چیز بے بس نظر آئی۔ ٹیلی فون لائنز کٹنے سے علاقے میں مواصلات کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا۔ حالیہ مون سون کے دوران ملک کے بعض علاقوں میں شدید بارشوں کے سبب سیلابی صورت حال پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔

ڈپٹی کمشنر ضلع نیلم نے بائیس افراد کی گمشدگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاپتا افراد کی معلومات سے متعلق کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے، سیلاب میں دو گاڑیاں اور متعدد موٹر سائیکلیں بھی لاپتا ہوگئیں ہیں۔

‎ضلعی انتظامیہ کے مطابق گزشتہ رات 12 بجے وادی نیلم کے زیریں علاقے لیسوا میں کلاؤڈ برسٹ کے بعد آسمانی بجلی گری اور مسلسل بارش ہوتی رہی۔ ڈپٹی کمشنر ضلع نیلم اور پولیس کی ٹیمیں اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی امدادی ٹیموں کے ہمراہ موقع پر پہنچ چکی ہیں۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: