شہباز شریف کی قانونی ٹیم برطانیہ پہنچ گئی

شہباز شریف کی قانونی ٹیم برطانیہ پہنچ گئی

مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی قانونی ٹیم برطانیہ پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی قانونی ٹیم سینئر وکیل سلمان بٹ کی قیادت میں برطانیہ پہنچی ہے۔

قانونی ٹیم برطانیہ میں وکلا سے مشاورت کرے گی، جس کے بعد برطانوی اخبار ڈیلی میل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا آغاز کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ دو دن قبل برطانوی اخبار نے شہباز شریف اور انکے اہل خانہ پر الزام عائد کیا تھا کہ برطانیہ کی جانب سے زلزلہ زدگان کو دی گئی 500ملین پاؤنڈز کی امداد میں سے لاکھوں پاؤنڈز چرا کر اپنے اکائونٹس میں ڈلوائے، شہباز شریف اور انکے خاندان نے برطانیہ کی جانب سے ملنے والی امداد میں خردبرد کر کے لاکھوں پاؤنڈز منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ منتقل کئے تھے۔

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ شہباز شریف برطانیہ کی عدالتوں میں عمران خان اور شہزاد اکبر کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ کریں گے۔

ادھروزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو چیلنج دیتے ہوئےکہا کہ برطانوی اخبار کی خبر پر شہباز شریف کو چیلنج ہے کہ وہ میرے خلاف لندن کی عدالت میں کیس کریں ، لندن کی عدالت میں شہباز شریف کی کرپشن کا ایک ایک ثبوت پیش کروں گا۔

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: