نیپال اور بھارت میں بارشوں سے تباہی، درجنوں افراد ہلاک

جنوبی ایشیائی ملکوں میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی، نیپال میں مختلف حادثات میں 27 اور بھارت میں 34 افراد ہلاک ہوگئے۔

نیپال کے مختلف حصوں میں بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔ 

بارش،سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں 27 افراد ہلاک،11 زخمی اور 15 افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب بھارتی ریاستوں آسام، آروناچل پردیش، یوپی اور بہار میں بھی موسلا دھار بارشیں جاری ہیں۔ جہاں اب تک 34 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ریاست آسام میں سیلاب سے 700 دیہاتوں کے 8 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔



x

Check Also

اینکر مبشر لقمان کی پیمرا کے دفتر میں توڑ پھوڑ، عملے کو یرغمال بنائے رکھا

اسلام آباد (عمر چیمہ) 13؍ فروری کو پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے ایک ...

%d bloggers like this: