سینیٹ میں تبدیلی: حکومت کا اپوزیشن کا جواب

اپوزیشن کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائے جانے کے بعد حکومت اور اس کے اتحادیوں نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کا فیصلہ کرلیا۔

سینیٹ میں قائد ایوان شبلی فراز، بلوچستان عوامی پارٹی اور فاٹا کے سینیٹرز نے مشاورت کے بعد ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کے مطابق حکومتی جماعت پی ٹی آئی اور دیگر اتحادی جماعتوں نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کےخلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد سینیٹ میں جمع کرادی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ 26 دستخط کے ساتھ تحریک عدم اعتماد کی قرارداد جمع کرادی، ڈپٹی چیئرمین کے الیکشن میں پی ٹی آئی اور اتحادیوں کی تعداد 36 تھی، ہم نے سلیم مانڈوی والا کو ووٹ دیا تھا، اب وہ ہماری حمایت کے حقدار نہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل حکومت مخالف احتجاجی تحریک چلانے سے متعلق اپوزیشن کی 9 سیاسی جماعتوں کے 11 اراکین پر مشتمل رہبر کمیٹی نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہٹانے کا فیصلہ کیا تھا۔

اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد سینیٹ میں جمع کرادی ہے اور نئے چیئرمین سینیٹ کے لیے حاصل بزنجو کو اپوزیشن کا متفقہ امیدوار نامزد کیا ہے۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: