شیشہ کیفے پر پابندی ہٹانے کی سفارش

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت نے ریسٹورنٹس میں شیشہ پینے پر پابندی اٹھانے اور مناسب قانون سازی کی سفارش کردی۔

وزرات صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ بھی پابندی کے حق میں نہیں جبکہ سینیٹر میاں عتیق شیخ بولے کہ لندن میں ہمارے کرکٹرز شیشہ پیتے رہ گئے اور ہم میچ ہار گئے، افسوس ہے کہ شیشے پر پابندی لگوانے کیلئے میں نے سب سے زیادہ شور ڈالا لیکن ریسٹورنٹس میں شیشے پر پابندی لگی تو شیشہ گھروں میں آگیا۔

سینیٹر میاں عتیق نے کہا کہ ریسٹورنٹس میں شیشہ پر عائد پابندی اٹھالی جائے، ترقی یافتہ ممالک میں شیشے پرپابندی نہیں۔

سینیٹر میاں عتیق شیخ نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کی صدارت کرتے ہوئے یہ بھی کہہ دیا کہ لندن میں ہمارے کرکٹرز شیشہ پیتے رہ گئے اور ہم میچ ہار گئے۔

کمیٹی کے ایک رکن منظور کاکڑ نے کہا کہ پہلے ایک فرد ریسٹورنٹ جا کر شیشہ پیتا تھا اب سارا گھر پیتا ہے۔ وزرات صحت کے حکام بولے کہ وزارت بھی پابندی کے حق میں نہیں ہے، پابندی سپریم کورٹ کے حکم پر لگی۔

اس موقع پر میاں عتیق شیخ نے کہا کہ وزرات قومی صحت مناسب قانون سازی کیلئے قوائد وضوابط تشکیل دے۔

دوران اجلاس سرعام دکانوں پر سگریٹ، پان کی فروخت پر پابندی کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کمیٹی ممبران نے کہا کہ اس صنعت کے ساتھ 7 لاکھ افراد وابستہ ہیں، پابندیوں سے بے روزگاری بڑھے گی جس کے بعد کمیٹی نے اس معاملے پر تفصیلات طلب کر لیں۔

کمیٹی نے پی ایم ڈی سی کی طرف سے اعزازی ڈگری کی رجسٹریشن سے متعلق بھی تفصیلات طلب کرلیں۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: