چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی پر مشاورت

چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی پر مشاورت

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی تبدیلی کے معاملے پر بلاول بھٹو اور مریم نواز میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے اجلاس سے قبل چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی سے متعلق حکمت عملی پر مشاورت کی۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو اور مریم نواز کی گفتگو میں نئے چیئرمین سینیٹ کی نامزدگی کے لئے نام پر بھی مشاورت ہوئی۔

اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا چیئرمین سینیٹ کی نامزدگی کے معاملے پر اجلاس کل صبح 10 بجے ہوگا،اجلاس کے اختتام پر نئے چیئرمین سینیٹ کے نام کا اعلان متوقع ہے۔

x

Check Also

کلبھوش کی رہائی کی بھارتی درخواست مسترد

کلبھوشن کی رہائی کی بھارتی درخواست مسترد

عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) میں بھارتی جاسوس اور دہشت گرد کلبھوشن جادھو کیس ...

%d bloggers like this: