امریکی محکمہ خارجہ عمران خان کے دورے سے لاعلم

امریکی محکمہ خارجہ عمران خان کے دورے سے لاعلم

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ معلوم نہیں کہ وزیراعظم عمران خان اس ماہ امریکا کا دورہ کررہے ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورے کی تصدیق وائٹ ہاؤس سے کی جائے۔

ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمیں وائٹ ہاؤس نے عمران خان کے دورے کی کوئی اطلاع نہیں دی سنا ضرور ہے، عمران خان کے دورے کے متعلق سرکاری طور پر نہیں بتایا گیا، وائٹ ہاؤس سے رابطہ کر کے دورے کی تفصیلات حاصل کریں گے۔

ذرائع وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ عمران خان کے دورے سے متعلق بیان آج جاری ہوگا۔

واضح رہے کہ عمران خان کا 3 روزہ دورہ امریکا 21جولائی سے شروع ہوگا اور وہ 22جولائی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔

پاکستانی سفارتخانے نے اب تک عمران خان کے دورے کی تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔

خیال کیا جارہا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ، مشیر تجارت اور کابینہ کے دیگر ارکان بھی وزیر اعظم کے ساتھ دورہ کرنے والے وفد کا حصہ ہوں گے۔

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: