کراچی: فائرنگ سے نیوز اینکر سمیت 4 افراد جاں بحق

کراچی: فائرنگ سے نیوز اینکر سمیت 4 افراد جاں بحق

کراچی میں فائرنگ کے 2مختلف واقعات میں نجی ٹی وی کے نیوز اینکر سمیت 4افراد جاں بحق ہوگئے۔

کراچی میں 30منٹ کے وقفے سے 2جان لیوا واقعات رونما ہوئے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ڈیفنس اور پہلوان گوٹھ میں رونما ہونے والے واقعات کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

ڈیفنس کے علاقے خیابان بخاری میں نجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس اور ان کے دوست خضر کو قتل کردیا گیا۔

ایس ایس پی ساؤتھ شیراز نذیر نے واقعے کو کاروباری جھگڑا قرار دے دیا ہے۔

پولیس کے مطابق مرید عباس کاروباری جھگڑے کا نشانہ بنے، ملزم عاطف زمان نے دفتر بلاکر گولیاں برسا دیں۔

پولیس کے مطابق عاطف زمان نے بعد میں اپنے فلیٹ پر پہنچ کر خود کو گولی مارلی۔

جاں بحق اینکر مرید عباس کی اہلیہ زارا عباس جو خود بھی نیوز اینکر ہیں، کا ویڈیو بیان سامنے آیا ہے۔

ویڈیو بیان میں غم سے نڈھال مرید عباس کی اہلیہ نے بتایا کہ مبینہ قاتل عاطف زمان بزنس پارٹنر تھا۔

انہوں نے کہا کہ اُن کے شوہر نے عاطف زمان کے کاروبار میں 50لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کر رکھی تھی۔

زارا عباس نے مزید کہا کہ مرید عباس نے 8بجے کے بعد فون کرکے بتایا تھا کہ اُنھیں عاطف زمان نے پیسے دینے کے لیے بُلایا ہے۔

ادھر پہلوان گوٹھ میں بھی مسلح موٹرسائیکل سواروں نے ہوٹل کے قریب کھڑے 2شہریوں کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ سے گاڑی میں موجود ڈرائیور بھی زخمی ہوگیا۔

کراچی میں قتل کے پہ در پہ واقعات پر آئی جی سندھ پولیس نے ڈی آئی جی ساوتھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔


x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: