چترال میں گلیشیئر پھٹنے سے سیلاب، قریبی دیہات کو جزوی نقصان

چترال میں گلیشیئر پھٹنے سے سیلاب، قریبی دیہات کو جزوی نقصان

ضلع چترال کے علاقے گولین گول میں گلیشیئر پھٹنے سے سیلاب آگیا جس کی وجہ سے جنگل کے قریب واقع دیہات کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

پولیس کے مطابق علاقے میں سیلاب شام کے وقت آیا جس کے بعد مقامی آبادی کے لوگ مکانات خالی کرکے قریبی پہاڑوں پر چڑھ گئے۔ سیلاب سے فصلوں اور باغات کو بھی نقصان پہنچا جبکہ اراضی بھی سیلاب میں بہہ گئی۔

شام کے بعد سیلابی پانی کے بہاو میں اضافہ ہوگیا جبکہ طغیانی قریبی گاؤں ازغور کے علاقے میں آئی۔ اسکے علاوہ دریائے چترال کے بہاؤ میں رکاؤٹ کا خدشہ ہے۔

مقامی بجلی گھر کے کھمبے سیلاب کی زد میں آکر گرگئے تاہم بڑے بجلی گھر خطرے سے باہر ہیں۔ پانی کا رخ دوسری طرف لے جانے کی صورت میں بجلی عارضی طور پر بند کرنے کے امکانات ہیں۔

سیلاب سے گولین گول کے مقام پر ٹریفک کی آمدورفت معطل ہوگئی جبکہ شندور میلے جانے والے سیاحوں کو سڑک بند ہونے سے مشکلات کا سامنا ہے۔

پولیس کغوزی کے مطابق چترال کے علاقے ازغور کی 100 کے قریب آبادی شدید متاثر ہوئی۔ بجلی کے کمھبے گرنے سے مواصلاتی رابطہ بھی منقطع ہے لیکن کوئی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں۔

x

Check Also

ٹیلی تھون کے فنڈز کا غلط استعمال، عمران خان کیخلاف کرپشن کا ایک اور کیس تیار

ٹیلی تھون کے فنڈز کا غلط استعمال، عمران خان کیخلاف کرپشن کا ایک اور کیس تیار

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی پر ٹیلی تھون کے ذریعے جمع فنڈز کے ...

%d bloggers like this: