امریکی گلوکارہ نکی مناج کا سعودیہ میں کانسرٹ،سوشل میڈیا پر شدید تنقید

امریکی گلوکارہ کا سعودیہ میں کانسرٹ،سوشل میڈیا پر شدید تنقید

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مشہور امریکی ریپر نکی مناج رواں ماہ کی 18 تاریخ کو سعودی عرب کے شہر جدہ میں کنسرٹ کریں گی۔ کانسرٹ کی خبریں منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر اس حوالے سے خوب تنقید بھی کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دورہ سعودیہ کے دوران نکی اپنی نئی ویڈیوز بھی لانچ کریں گی۔ نکی کے ہمراہ برطانوی گلوکار لیام پائن اور امریکی ڈی جے اسٹیو اوکی بھی ہونگے۔

کنسرٹ کے انعقاد میں مصروف عمل روبرٹ کورکی کا کہنا ہے کہ امریکی گلوکارہ نکی مناج شو کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک ہیں، جدہ میں پرفارم کرنے کے ساتھ اسی شہر میں قیام بھی کریں گی۔ سب جانتے ہیں نکی مناج عوام کا دل جیتنے کے لیے سعودی عرب پہنچ چکی ہیں۔

نکی کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کہنا تھا کہ یہ لمحہ میرے قابل فخر ہے اور یہاں پرفارم کر کے میرا خواب پورا ہو رہا ہے کیونکہ جس ملک میں پرفارم کرنا جا رہی ہوں یہاں کی زیادہ تر آبادی 30 سال سے بھی کم عمر کی ہے جو میرے شو کو پسند کرے گی۔

ٹویٹر پر ایک خاتون نے اپنے تاثرات لکھتے ہوئے کہا کہ نکی مناج اپنے گانوں میں عریاں لباس پہنتی ہے اور الفاظ بھی نازیبا والے استعمال کرتی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ وہ عبایا پہن کر سعودی عرب میں پرفارم کریں گی، یہ کیا بکواس ہے؟۔

واضح رہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان نے انٹرٹینمنٹ کیلئے آئندہ ایک دہائی میں 64 ارب ڈالر خرچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ ایسے وقت میں کنسرٹ ہو رہا ہے جب شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ملک کو قدامت پسند معاشرے سے نکال کر آزاد خیال معاشرے کی طرف لے جانا چاہتے ہیں جس کے لیے حال ہی میں متعدد سینما گھر بھی کھولے گئے ہیں۔

x

Check Also

اینکر مبشر لقمان کی پیمرا کے دفتر میں توڑ پھوڑ، عملے کو یرغمال بنائے رکھا

اسلام آباد (عمر چیمہ) 13؍ فروری کو پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے ایک ...

%d bloggers like this: