جج کے فیصلے اور بیان کے دستخط میں فرق پر سوشل میڈیا میں بحث

جج کے فیصلے اور بیان کے دستخط میں فرق پر سوشل میڈیا میں بحث

احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کے دستخط میں فرق کی بحث سوشل میڈیا پر چل پڑی۔

جج ارشد ملک کی جانب سے العزیزیہ کیس کے فیصلے پر دستخط اور آج کے بیان کے دستخط میں فرق پر سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی۔

بعض ماہرین کے مطابق فیصلہ جب فریقین کے حوالے کیا جاتا ہے تو جج کے دستخط پر نشان لگا دیا جاتا ہے جو العزیزیہ ریفرنس کے فیصلے پر موجود ہے۔

ماہرین کے مطابق جج ارشد ملک کے آج کے بیان پر وہ نشان موجود نہیں، اس لیے دستخط مختلف تو لگ رہا ہے مگر دراصل مختلف نہیں ہے۔

ماہرین کے مطابق جج ارشد ملک کے فیصلے پر دستخط اور بیان پر دستخط دونوں میں فرق نہیں ہے۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: