وزیراعظم کا بنی گالہ گھر ’’گفٹ‘‘: بلاول اور زرداری اقامہ ہولڈر

الیکشن کمیشن نے ارکان قومی اسمبلی کے مالی سال 19-2018 کے گوشواروں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے اثاثوں کی مالیت 10 کروڑ 82 لاکھ 36 ہزار روپے سے ظاہر کی ہے۔

اس میں بنی گالا کی رہائش گاہ کی مالیت ظاہر نہیں کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے بنی گالا زمین کو تحفہ کے طور پر ظاہر کیا۔

وزیراعظم عمران خان چھ مربع سے زائد زرعی اور کمرشل اراضی کے مالک ہیں۔

وزیراعظم کے ڈالر، پاونڈ اسٹرلنگ اور یورو اکاونٹس بھی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان  2 لاکھ کی 4 بکریوں کے بھی مالک ہیں

وزیراعظم نے اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے اثاثوں کی تفصیلات پیش کر دیں۔ بشریٰ بی بی کے نام بنی گالا میں 3 کنال کا گھر، پاک پتن میں 431 کنال اراضی، اوکاڑہ میں 266 کنال اراضی ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری 66 کروڑ روپے مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ آصف زرداری اور بلاول بھٹو بھی دبئی کے اقامہ ہولڈر نکلے۔ گوشواروں کے  مطابق آصف زرداری کی بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں۔

آصف زرداری کے پاس ایک کروڑ روپے کے گھوڑے اور جانور ہیں جبکہ ایک کروڑ 66 لاکھ روپے کا اسلحہ ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری امیر ترین ارکان قومی اسمبلی میں شامل ہیں۔ ان کے اثاثوں کی مالیت ایک ارب 54 کروڑ روپے سے زائد ہے۔  بلاول بھٹو کے دبئی ولاز میں شیئرز ہیں۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے اثاثوں کی مالیت 18 کروڑ 96 لاکھ روپے سے زائد ہے جبکہ ان کی اہلیہ نصرت شہباز کے نام 23 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اثاثے ہیں۔

شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی کے 57 لاکھ 65 ہزار روپے کے اثاثے ہیں۔

شہباز شریف نے بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات بھی ظاہر کی ہیں۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے بیرون ملک 14 کروڑ روپے کے اثاثے ہیں اور لندن میں فلیٹ بھی ہے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے اثاثوں کی مالیت 60 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے پاس 3 کروڑ 58 لاکھ روپے کے اثاثے ہیں۔ ان میں 8 کروڑ 73 لاکھ کا بینک بیلنس اور 25 لاکھ کے پرائز بانڈ ہیں۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ کے اثاثوں کی مالیت 6 کروڑ 60 لاکھ اور رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ کے اثاثوں کی مالیت 6 کروڑ روپے ہے۔

وفاقی وزیر مراد سعید غریب ارکان قومی اسمبلی میں شامل ہیں۔ ان کے پاس 36 لاکھ نقد اور 15 تولے سونا ہے۔

وفاقی وزیر انسداد منشیات شہریار آفریدی 2 کروڑ، وزیر دفاع پرویز خٹک  کے پاس 16 کروڑ اور وفاقی وزیر علی زیدی 3 کروڑ روپے کے مالک ہیں۔

تحریک انصاف کے ایم این اے سمیع الحسن گیلانی کے اثاثوں کی مالیت ایک ارب روپے سے زائد ہے۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: