سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس 10منٹ بعد ختم

جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس کے کے آغاز کیخلاف صدارتی ریفرنس کی سماعت کیلیے بلایا گیا سپریم جوڈیشل کا اجلاس مختصر سماعت کے بعد ختم ہوگیا۔

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس گلزار احمد اور جسٹس عظمت سعید شریک ہوئے۔

پشاور ہائیکورٹ سے جسٹس وقار احمد اور سندھ ہائیکورٹ سے جسٹس احمد علی شیخ اور رجسٹرار سپریم کورٹ ارباب عارف رحیم بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

اٹارنی جنرل انور منصور خان کی اجلاس میں عدم شرکت کے باعث اجلاس کی کارروائی آگے نہ بڑھ سکی۔

کونسل کا اجلاس اٹارنی جنرل کی عدم موجودگی میں دس منٹ تک چلا، گزشتہ اجلاس میں کونسل نے ججز صاحبان کو ریفرنسز کی کاپیاں بھجوائی تھیں۔

جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس کے کے آغا کے خلاف بیرون ملک جائیدادیں بنانے کا الزام ہے۔

حکومتی ریفرنسز میں دونوں ججز کے خلاف آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت کاروائی کی استدعا کی گئی ہے۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: