چیئرمین سینیٹ کیلئے جوڑ توڑ

اپوزیشن کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کے اعلانات کے بعد وزیراعظم بھی متحرک ہوگئے۔ وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ میں قائد ایوان کو طلب کرلیا ہے ۔ شبلی فراز وزیراعظم کو حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے نمبرز گیم پر بریفنگ دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو سینیٹ میں حکومتی اور اتحادی جماعتوں کی حکمت عملی پر بریفنگ دی جائے گی۔وفاقی وزیرپارلیمانی اموراعظم سواتی کہتے ہیں کہ چیئرمین سینیٹ کےخلاف تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کی تیاری مکمل ہے۔

سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ یقین ہے کہ اپوزیشن چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی غلطی نہیں کرےگی۔

جمیعت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے رہبر کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے ۔ رہبر کمیٹی بی اے پی کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی روکنے کے لیےکیے گئے رابطوں سے متعلق تبادلہ خیال کرے گی۔

رہبر کمیٹی کے گیارہ رکنی اجلاس میں پیپلزپارٹی ،مسلم لیگ ن ، نیشنل پارٹی ،پختونخوا میپ ،عوامی نیشنل پارٹی سمیت دیگر ارکان کمیٹی شامل ہوں گے۔

نیشنل پارٹی نے چیئرمین سینیٹ کے لئے اپنا امیدوار میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا۔ حاصل بزنجو کی صدارت میں نیشنل پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

سینیٹر ڈاکٹر اشوک کمار کے مطابق اجلاس میں چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کا عہدہ بلوچستان کو ملنا چاہیے۔

بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل کہتے ہیں جو قوتیں چئیرمین سینٹ کو لے کر آئیں، اب وہی ان کو ہٹانا چاہتی ہیں۔ ہم سے اس بارے میں کسی نے رابطہ نہیں کیا۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: