نوازشریف کو جیل کا کھانا کھانا ہوگا

پنجاب حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کیلئے کوٹ لکھپت جیل میں گھر سے کھانا منگوانے پر پابندی کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کو جیل انتظامیہ نے گھر سے کھانا فراہم کرنے اجازت دے رکھی ہے لیکن اب صوبائی حکومت کی جانب سے اس پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ رواں ہفتے جیل انتظامیہ نواز شریف کیلئے گھر کا کھانا بند کرنے کا حکم جاری کرے گی۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم کو اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بھی گھر سے کھانا منگوانے کی اجازت تھی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف ان دنوں لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

سابق وزیراعظم دل کے عارضے میں مبتلا ہیں اور ان کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواستیں سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ سے مسترد ہوچکی ہیں۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: