موبائل فون، گاڑیاں، پنیر، دہی، جیولری، سائیکل مہنگے

تحریک انصاف کی حکومت کے پہلے بجٹ کا بوجھ عوام پر لاد دیا گیا۔ ایف بی آر نے 569 اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس پر عملدرآمد آج سے شروع ہوگیا ہے۔


مختلف اشیا کی درآمد پر پانچ سے 90 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھائی گئی ہے۔ موبائل فون پر ساڑھے 16 ہزار روپے سے زائد کی درآمدی ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔ اب مختلف مالیت کے موبائل فونز پر ڈیوٹی کی شرح یہ ہوگی۔

  • 30ڈالر مالیت والے موبائل فون پر 165 روپے ڈیوٹی
  • 30سے 100ڈالر مالیت والے موبائل فون پر 1620 روپے ڈیوٹی
  • 100سے200ڈالر مالیت والے موبائل فون پر 2430 روپے ڈیوٹی
  • 200سے 350ڈالرمالیت والے موبائل فون پر 3240 روپے ڈیوٹی
  • 350سے 500ڈالرمالیت والے موبائل فون پر 9450 روپے ڈیوٹی
  • 500ڈالرسے زائد مالیت والے موبائل فون پر 16 ہزار 650 روپے

اسی طرح گاڑیوں کی درآمد پر بھی پندرہ سے نوے  فیصد تک درآمدی ڈیوٹی ادا کرنی ہوگی۔

1000 سے 1300 سی سی انجن والی گاڑیوں پر 15 فیصد  ڈیوٹی عائد کر دی گئی ہے۔ 1800 سے 3000 سی سی انجن والی استعمال شدہ گاڑیوں پر 70 فیصد جبکہ نئی گاڑیوں پر 90 فیصد ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔ تین  ہزار سی سی  سے زائد انجن والی گاڑیوں پر 70 فیصد ڈیوٹی جبکہ پرانی آل ٹیرین وہیکلز کی درآمد پر 70 فیصد اور نئی گاڑیوں پر 90 فیصد ڈیوٹی لگائی ہے۔

سائیکلوں کی درآمد پر 10 فیصد،  گھڑیوں پر 30 فیصد اور فلموں کی درآمد پر 3 ہزار روپے فی منٹ ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی گئی ہے۔

آٹومیٹک اور سیمی آٹومیٹک پسٹل پر 20 فیصد جبکہ بندوقوں پر 25 فیصد ڈیوٹی جبکہ پنیر اور دہی کی درآمد پر 50 فیصد ڈیوٹی لگائی گئی  ہے۔

پھلوں کے جوس پر 60 فیصد، شہد پر 30 فیصد، خشک میوہ جات پر 20 فیصد، کافی پر 15 فیصد اور صابن پر 20 فیصد ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔

خواتین کے لیے  سونے کے بعد مصنوعی زیورات خریدنا بھی مشکل ہو جائے گا کیونکہ آرٹیفیشل جیولری 45 فیصد درآمدی ڈیوٹی لگا دی گئی۔

پرفیومز پر 50 فیصد، کپڑوں پر 10 فیصد اور وال پیپر پر 30 فیصد ڈیوٹی عائد ہے۔

گیس مہنگی

آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم جولائی سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ماہانہ 50 مکعب میٹر گیس استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمت 121 روپے فی یونٹ برقرار رکھی گئی ہے جب کہ ماہانہ 100 مکعب میٹر گیس کے استعمال پر فی یونٹ گیس کی قیمت 127 روپے سے بڑھا کر 300 روپے کردی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ماہانہ 200 مکعب میٹر گیس استعمال کرنے والوں کے لیے فی یونٹ گیس کی قیمت 264 روپے سے بڑھا کر 553 روپے جب کہ ماہانہ 300 مکعب میٹر گیس استعمال کرنے والوں کیلئے فی یونٹ 275 روپے سے بڑھا کر 738 روپے کی گئی ہے۔

اسی طرح ماہانہ 400 مکعب میٹر گیس استعمال کرنے والوں کیلئے فی یونٹ گیس کی قیمت 780 روپے سے بڑھا کر 1107 روپے، ماہانہ 400 مکعب میٹر گیس سے زائد گیس استعمال پر گیس کی قیمت 1460 روپے برقرار رکھی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق کھاد کارخانوں کے لیے بطور فیڈ گیس کی قیمت میں 61 فیصد جب کہ بجلی کارخانوں، سی این جی اور جنرل انڈسٹری کیلئے تمام شعبوں میں گیس کی قیمت 31 فیصد بڑھائی گئی ہے۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: