سی این جی 20 روپے کلو منہگی ہونے کا خدشہ

سی این جی آج سے 20 روپے فی کلو منہگی ہونے کا خدشہ، سی این جی پر سیلزٹیکس کے نئے اضافی ریٹس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

ریجن ون کیلئے ایک کلو سی این جی پر 69 روپے 57 پیسے ٹیکس عائد جبکہ ریجن ٹو کیلئے ایک کلو سی این جی سپلائی پر 74 روپے ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) کے مطابق نئے سیلز ٹیکس ریٹ کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ریجن ون میں خیبرپختوانخوا، بلوچستان، راولپنڈی، اسلام آباد، گوجرخان شامل ہیں اور ریجن ٹو میں سندھ اور پوٹھوہار کے علاوہ پنجاب بھر کے دیگرعلاقے شامل ہیں۔

سی این جی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدرغیاث پراچہ کا کہنا ہے سی این جی کی قیمتوں اور سیلز ٹیکس میں اضافے کی وجہ سے ریجن ون میں 20 سے 21 روپے اور ریجن ٹو میں 23 روپے فی کلو اضافہ ہوگا۔

حکومت نے پٹرول پر بھی ریلیف نہ دیا

حکومت نے جولائی کے مہینے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جولائی کے مہینے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ صارفین کو سہولت فراہم کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ہر آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) ہر ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت خزانہ کو بھیجتی ہے جو قیمتوں میں اضافے یا کمی کا حتمی اعلان کرتی ہے۔

اوگرا کی جانب سے جولائی کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 77 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی تھی جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 111 روپے 91 پیسے ہوجاتی۔

اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 94 پیسے کمی کی سفارش کی گئی تھی جب کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 26 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 30 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔

گزشتہ ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے 50 پیسے تک کا اضافہ کیا گیا تھا۔

پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 112 روپے 68 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی جو جولائی میں بھی برقرار رہے گی۔

جون کیلئے ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 50 پیسے فی لیٹر جب کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں ایک روپیہ 68 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپیہ 69 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: