اپوزیشن کی اے پی سی

حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے بلائی گئی کُل جماعتی کانفرنس میں شرکت کے لیے رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں شہباز شریف کی قیادت میں متحدہ اپوزیشن کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ نے اے پی سی میں بلاول بھٹو اور شہباز کی شرکت کا فیصلہ کیا۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں نے فیصلہ کیا ہے کہ اے پی سی میں سربراہوں سمیت وفد شریک ہوں گے۔

صحافی نے سوال کیا کہ ‘آپ کی اور بلاول کی شرکت کا فیصلہ اب کیوں ہو رہا ہے، کیا کوئی کنفیوژن ہے’ جس پر شہباز شریف نے کہا کہ کوئی کنفیوژن نہیں، آپ کو کسی نے غلط خبر دی۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی قیادت میں مسلم 14 رکنی وفد اے پی سی میں شرکت کرے گا۔

مسلم لیگ (ن) کے وفد میں مریم نواز، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، امیر مقام، عبدالقادر بلوچ، شاہ محمد شاہ اور رانا ثناء اللہ شامل ہیں جب کہ چیئرمین مسلم لیگ (ن) راجہ ظفر الحق بھی اے پی سی میں شرکت کریں گے۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی نے کُل جماعتی کانفرنس میں شریک ہونے کے لیے 5 رکنی وفد کا اعلان کیا ہے جو یوسف رضا گیلانی، رضا ربانی، نئیر بخاری، شیری رحمان اور فرحت اللہ بابر پر مشتمل ہے۔

پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس شروع ہوگیا جس کے دوران چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی اے پی سی میں شرکت کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

مولانا فضل الرحمن نے اے پی سی میں شرکت کے لیے سینیٹر حاصل بزنجو، سردار اختر مینگل، محمود خان اچکزئی، اسفند یار ولی اور آفتاب احمد خان شیر پاؤ کو بھی دعوت نامے بھجوائے ہیں۔

ادھر متحدہ مجلس عمل کے سینیٹر سراج الحق، ساجد نقوی، ساجد میر اور اویس نورانی کو بھی دعوت دی گئی ہے تاہم جماعت اسلامی نے کانفرنس میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔

کُل جماعتی کانفرنس میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی تبدیلی، بجٹ منظوری روکنے سے متعلق معاملات پر مشاورت ہوگی، اس کے علاوہ حکومت مخالف تحریک اور لاک ڈاؤن کے فیصلے پر غور کیا جائے گا۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: