وزیراعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر واضح کیا ہے کہ اپوزیشن اے پی سی کرے یا کچھ اور، اس کو این آر نہیں ملے گا۔ جو ہو گا قانون کے مطابق ہو گا۔۔
تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں شریف خاندان کے بچے این آر او کے لیے عرب ممالک سے رابطے کر رہے ہیں۔ لیکن کسی نے ان کی بات نہیں مانی اور کہا کہ یہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے ۔
وزیراعظم نے کہا انہیں خطرہ تھا ترک صدر شریف خاندان کے لیے بات کریں گے لیکن رجب طیب اردوان، نے بھی ملاقات میں نواز شریف کے لیے کوئی بات نہیں کی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کسی نے این آر او کے لیے ان سے براہ راست رابطہ نہیں کیا۔
دفاعی بجٹ نہ بڑھانے پر پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ارکان نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا ۔