شرجیل میمن کی ضمانت منظور

شرجیل میمن کی ضمانت منظور

سندھ ہائی کورٹ نے پونے 6 ارب روپے کی کرپشن کے نیب ریفرنس میں سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی درخواستِ ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا۔

شرجیل میمن نے مذکورہ نیب ریفرنس میں سندھ ہائی کورٹ میں درخواستِ ضمانت دائر کر رکھی تھی۔

عدالت عالیہ نے سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کی درخواست ِ ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے حکام کو شرجیل میمن کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کرنے کی ہدایت کی جبکہ شرجیل میمن کو 50 لاکھ روپے کے مچلکے بطور زر ضمانت جمع کرانے کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ اشتہارات کی مد میں قومی خزانے کو پونے 6 ارب روپے کا نقصان پہنچانے کے نیب ریفرنس میں شامل دیگر 13 ملزمان جیل میں ہیں۔

گزشتہ روز کراچی کی احتساب عدالت نے کروڑوں روپے کی بدعنوانی اور غیر قانونی اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتار شرجیل میمن کے پی اے اظہار حسین کو جیل بھیج دیا تھا۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: