بی آر ٹی سے متعلق رپورٹ میں بے قاعدگیوں کا انکشاف

بی آر ٹی سے متعلق رپورٹ میں بے قاعدگیوں کا انکشاف

آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی بی آر ٹی سے متعلق رپورٹ میں بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے منصوبہ کو مکمل کرنے کے لئے دی گئی مختلف ڈیڈ لائنز کے باعث منفی اثرات مرتب ہوئے اور منصوبہ 30جون کی ڈیڈ لائن پر بھی مکمل نہیں ہو پائے گا۔ منصوبہ میں ناقص تعمیراتی کام کیا گیا جبکہ کنٹریکٹر کو دی گئی رقوم میں بے قاعدگیاں بھی کی گئیں۔

بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبہ سے متعلق آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی پرفارمنس آڈٹ رپورٹ میں بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کنڑیکٹر کو دی گئی رقوم میں بے قاعدگیاں ہوئیں۔ پی ڈی اے نے ایشیائی ترقیاتی بنک کی ہدایات کونظر انداز کرتے ہوئے نہ اکاؤنٹنٹ جنرل کے پاس اخراجات کی ماہانہ رپورٹ جمع کرائی بلکہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے پاس استعمال شدہ قرضے کی رپورٹ بھی جمع نہیں ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق نظرثانی شدہ پی سی ون کی منظوری کے بعد بھی منصوبہ میں تبدیلیاں ہوئیں۔ منصوبہ کی تکمیل کے لئے مختلف ڈیڈلائنز دی گئیں جس کے منصوبہ پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔ منصوبہ 30 جون کی ڈیڈلائن پر بھی مکمل نہیں ہوسکے گا۔ ناقص ڈیزائن، پلاننگ اور تعمیراتی کام سے منصوبہ متاثر ہوا۔

اے ڈی بی کی پروجیکٹ ہدایات کے مطابق نہ عملہ رکھا گیا نہ مٹیریل خریدا گیا۔ بلکہ کنڑیکٹر کو 6 ماہ میں کام مکمل نہ کرنے پر ایک ارب 95 کروڑ روپے جرمانہ بھی نہیں کیا گیا۔ پی ڈی اے منصوبہ مکمل کروانے اور معاہدہ کے تحت جرمانے کی شق پر عمل درآمد کرانے میں ناکام رہا۔

صوبائی حکومت کی سیاسی سوچ منصوبہ پر اثر انداز ہوئی۔ ڈیزائن بنانے والی کمپنی کو ہی کام کی نگرانی کا ٹھیکہ دیا گیا جو غیرقانونی ہے۔ کنٹریکٹ کے مطابق بین الاقومی ماہرین کی خدمات حاصل نہیں کی گئیں۔

رپورٹ میں تجاویز دی گئی ہیں کہ کام کی نگرانی کا ٹھیکہ دینے کی انکوائری کرکے ذمہ داروں کا تعین اور کنڑیکٹر سے تاخیر پر جرمانہ لیا جائے، وسائل کے ضیاع سے بچنے کے لیے خریداری سے متعلق اے ڈی بی کی ہدایات پر عمل کیا جائے۔ منصوبہ پر عمل درآمد کے لئے کنٹریکٹ مینجمنٹ سسٹم ضروری ہے جبکہ مطلوبہ معیار کے تحت کام مکمل ہونے کے لئے حکومت غیر حقیقی اور قبل از وقت ڈیڈلائن دینے سے گریز کرے۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: