سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس فائزعیسیٰ سے جواب مانگ لیا

سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس فائزعیسیٰ سے جواب مانگ لیا

سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے جواب مانگ لیا ہے۔

سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس کے معاملے پر سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس 2جولائی کو ہوگا۔

ذرائع کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے جواب طلب کرلیا ہے۔

سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اعلیٰ عدالتوں کے2 ججز جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس کے کے آغا کے خلاف ریفرنس کی سماعت 2 جولائی کو ہو گی۔

سپریم جوڈیشل کونسل نے براہ راست اظہار وجوہ کا نوٹس بھیجنے کے بجائے ایس جے سی پروسیسنگ آف انکوائری 2005 کے پیرا گراف نمبر 8 (3) کے تحت ریفرنس کی ایک نقل جج صاحبان کو بھیجی ہے۔

اس سے قبل ریفرنس کی ایک نقل اور دیگر دستاویزات 14 جون کو سپریم کورٹ کے جج جسٹس فائز عیسٰی کی اسلام آباد رہائش گاہ پر پہنچائے گئے تھے۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس کے کے آغا کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر رکھے ہیں۔

سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس کی سماعت 14 جون کو ہوئی جب کہ اس موقع پر ان سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک کے بیشتر حصوں میں وکلاء اور بار کونسلز کی جانب سے احتجاج کیا گیا اور دھرنے دیئے گئے۔

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: