وزیراعظم کا قوم سے ایک بار پھر خطاب کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر قوم سے خطاب کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج اپنے خطاب میں قومی مالی معاملات پر عوام کو اعتماد میں لیں گے۔

ذرائع وزیراعظم ہائوس کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کا خطاب آج ریکارڈ کیا جائے گا،وہ ایمنسٹی اسکیم پر حتمی بات کریں گے۔

عمران خان نے 11 جون کو قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کئے جانے کے بعد رات گئے  قوم سے خطاب کیا، جس میں انہوں نے 10 سال میں لئے گئے قرضوں کی تحقیقات کےلئے تحقیقاتی کمیشن بنانے کا اعلان کیا تھا۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: