کراچی میں پانی کی فراہمی کے منصوبے کے فور کی تکمیل میں مزید تاخیر ہونے کا خدشہ سامنے آیا ہے۔ کراچی والوں کےلئے بری خبر سامنے آگئی،فراہمی آب کے عظیم منصوبے کے فور کی تکمیل میں مزید تاخیر ہوسکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق کے فور منصوبے میں غلطیوں کے باعث کنسلٹنسی فرم اور ڈیزائن میں تبدیلی کا انکشاف ہوا ہے، منصوبے کے معاملات دوسری کمپنی کے سپرد کردیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اب نیسپاک کمپنی کو 3 ماہ میں پراجیکٹ کی ری اسسمنٹ مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق منصوبے کو تین مرحلوں کے بجائے ایک ساتھ مکمل کیا جائے گا۔ ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ خان نے کے فور منصوبہ کنسلٹنسی فرم عثمانی اینڈ کوسے لے کر نیسپاک کو دینے اور ڈیزائن میں تبدیلی کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ کنسلٹنسی فرم 3ماہ میں منصوبے کا از سرنو جائزہ لے کر رپورٹ جمع کرائے گی۔ ذرائع کے مطابق منصوبے کی تکمیل میں تاخیر سے لاگت میں بھی اضافہ ہوگا،2007ء میں25اعشاریہ5 ارب روپے کی لاگت سے شروع ہونے والے منصوبے کا تخمینہ 100ارب سے زائد ہونے کا امکان ہے۔

کے فور منصوبے میں مزید تاخیر کا خدشہ



کراچی میں پانی کی فراہمی کے منصوبے کے فور کی تکمیل میں مزید تاخیر ہونے کا خدشہ سامنے آیا ہے۔

کراچی والوں کےلئے بری خبر سامنے آگئی،فراہمی آب کے عظیم منصوبے کے فور کی تکمیل میں مزید تاخیر ہوسکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق کے فور منصوبے میں غلطیوں کے باعث کنسلٹنسی فرم اور ڈیزائن میں تبدیلی کا انکشاف ہوا ہے، منصوبے کے معاملات دوسری کمپنی کے سپرد کردیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اب نیسپاک کمپنی کو 3 ماہ میں پراجیکٹ کی ری اسسمنٹ مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق منصوبے کو تین مرحلوں کے بجائے ایک ساتھ مکمل کیا جائے گا۔

ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ خان نے کے فور منصوبہ کنسلٹنسی فرم عثمانی اینڈ کوسے لے کر نیسپاک کو دینے اور ڈیزائن میں تبدیلی کی تصدیق کی۔

انہوں نے کہا کہ کنسلٹنسی فرم 3ماہ میں منصوبے کا از سرنو جائزہ لے کر رپورٹ جمع کرائے گی۔

ذرائع کے مطابق منصوبے کی تکمیل میں تاخیر سے لاگت میں بھی اضافہ ہوگا،2007ء میں25اعشاریہ5 ارب روپے کی لاگت سے شروع ہونے والے منصوبے کا تخمینہ 100ارب سے زائد ہونے کا امکان ہے۔



x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: