غلام سرورکی تقریر, وزیراعظم مسکراتے رہے

وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور کے قومی اسمبلی سے خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان مسکراتے رہے۔

غلام سرور نے اپنے خطاب میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری اور سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کا آپ کا فیصلہ پسند نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ جنہوں نے اس عوام کا خون چوسا انہیں ذرا سی بھی غیرت ہو تو انہیں ایوان میں ہی نہیں آنا چاہیے، یہاں بازو چڑھا کر اپنے آپ کو ڈیفنڈ کریں اور اداروں کو برا بھلا کہیں،انہیں شرم آنی چاہیے۔

غلام سرور نے مزید کہا کہ پورا ٹبراین آر او لے کر باہر بھاگ گیا اور ڈکٹیٹر سے معافی بھی مانگی۔

انہوں نے استفسار کیا کہ بجلی خسارہ 450سے 1280ارب تک کیسے پہنچ گیا؟ اسٹیل مل اور پی آئی اے خسارے میں ان کی ائر لائن اور اسٹیل ملز فائدے میں کیسے؟

وفاقی وزیر نے پوچھا کہ جتنے انڈر پاس،ہائی ویز اور موٹر ویز بنتے ہیں ان کے ٹھیکے ایک ہی کمپنی کو کیوں دیے جاتے ہیں؟

وفاقی وزیر کی طرف سے دوران تقریر حمزہ شہباز کا نام لینے پر ن لیگ کے ارکان نے بار بار شور شرابا کیا،جس پر انہوں نے کہا کہ اگر کوئی مقدس گائے ہے تو نام نہیں لیتا۔

غلام سرور کے خطاب کے دوران اپوزیشن ارکان احتجاج کرتے رہے جبکہ وفاقی وزیر کے جملوں پر وزیراعظم عمران خان مسکراتے رہے۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: