وزیراعظم اور آرمی چیف ملکر معیشت سنبھالیں گے

وفاقی حکومت نے نیشنل ڈویلپمنٹ کونسل (این ڈی سی) تشکیل دے دی ہے جس کی سربراہی وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

قومی ترقیاتی کونسل 13 ارکان پر مشتمل ہوگی جن میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت وزیر خارجہ، مشیر خزانہ، وزیرمنصوبہ بندی، مشیر تجارت، وزیراعظم کے سیکرٹری و ایڈیشنل سیکرٹری، سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری منصوبہ بندی اور سیکرٹری خزانہ شامل ہیں۔

کونسل کے اجلاسوں میں وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم آزاد کشمیر، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان ، وزراء اور دیگر کو شرکت کے لیے بوقت ضرورت دعوت دی جائے گی۔

وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے نیشنل ڈویلپمنٹ کونسل کے قیام کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق نیشنل ڈویلپمنٹ کونسل قومی ترقی کے لیے پالیسیاں اور حکمت عملی تشکیل دے گی جب کہ قومی اور علاقائی تعاون کے لیے بھی گائیڈ لائنز (ہدایات) دے گی۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: