پاک فوج کا بھارت کو کرارا جواب

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کو بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیک قرار دیئے جانے پر کرارا جواب دیا ہے۔

گزشتہ روز ورلڈکپ کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 89 رنز سے شکست دی تھی جس پر بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے ٹوئٹ کرکے ٹیم کو مبارکباد دی اور اسے پاکستان پر اسٹرائیک قرار دیا۔

بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے جواب میں میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم جیتی ہے، اچھا کھیلی ہے لیکن دو مختلف چیزوں کا موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ میچ اور اسٹرائیک مختلف چیزیں ہیں، اگر شک ہو تو 27 فروری کو نوشہرہ پر ہماری جوابی اسٹرائیک اور بھارتی طیاروں کا انجام دیکھ لیں جنہیں ہم نے مار گرایا، دیکھیں اور حیران ہوتے رہیں۔

پاکستان اور بھارت ورلڈکپ میں 7 بار آمنے سامنے آچکے ہیں لیکن گرین شرٹس ایک بار بھی کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: