نعیم الحق پہلے فیلڈنگ اور فردوس عاشق حسن علی کو کھلانے پر برہم

وزیراعظم عمران خان کے معاونین خصوصی نعیم الحق اور ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ورلڈکپ میں روایتی حریف بھارت کے خلاف پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور بھارتی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 336 رنز بنائے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے 20 اوورز کے بعد ہی پہلے فیلڈنگ کے فیصلے پر نکتہ چینی شروع کردی۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم کا روایتی حریف کے خلاف میچ میں پہلے بیٹنگ نہ کرنےکا فیصلہ درست نہیں نکلا، وزیراعظم نے بھی پہلے بیٹنگ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا ریکارڈ اچھا نہیں اور فیصلہ سازی میں ہی ذہنی صلاحیت کی آزمائش ہوتی ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پلیئنگ الیون میں فاسٹ بولر حسن علی کو شامل کرنے پر تنقید کی ہے۔

سرکاری ٹی وی کی ورلڈ کپ ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر حسن علی سے اچھی گیند نہیں ہورہی تو کسی اور کو موقع ملنا چاہیے تھا۔

یاد رہے کہ ورلڈکپ کے بھارت کے خلاف میچ میں فاسٹ بولر حسن علی مہنگے ترین بولر ثابت ہوئے ہیں جنہوں نے 9 اوورز میں 84 رنز دیکر صرف ایک وکٹ حاصل کی۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: