بلاول مریم ملاقات کا وقت تبدیل

مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی ملاقات کا وقت ایک گھنٹہ آگے کردیا گیا ہے۔

بلاول بھٹو زردای آج 2:30 پر جاتی امرا جائیں گے اس سے قبل ملاقات کا وقت 1:30 طے کیا گیا تھا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ، چودھری منظور، حسن مرتضٰی اور مصطفٰی نواز کھوکھر بھی پارٹی چیئرمین کے ہمراہ ہوں گے۔

آج کی ملاقات مریم نواز کے کہنے پر ہو رہی جس کے لیے انہوں نے گزشتہ روز بلاول بھٹو زرداری سے رابطہ کرکے پی پی پی چیئرمین کو جاتی امرا آنے کی دعوت دی تھی۔

پاکستان مسلم لیگ ن سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا تھا کہ مریم نواز شریف کی دعوت پر پی پی پی چئیرمین بروز اتوار دوپہر ڈیڑھ بجے (1:30) رائیونڈ جائیں گے اس موقع پر دونوں جانب سے چند قریبی رفقا شریک ہوں گے

گزشتہ ماہ رمضان شریف کےدور ان بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے اپوزیشن جماعتوں کو دیے گئے افطار ڈنر میں دونوں رہنماؤں کی ملاقات ہوئی تھی۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: