پارلیمانی کرکٹ ورلڈ کپ، پاکستان سے 25 قانون سازوں کی شرکت متوقع

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بیٹے مخدوم زین حسین قریشی کی قیادت میں 25 رکنی قانون سازوں پر مشتمل ٹیم لندن میں منعقد پارلیمانی کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی۔


اس حوالے سے بتایا گیا کہ پارلیمانی ورلڈ کپ 8 جولائی سے 15 جولائی تک منعقد ہوگا۔
25 رکنی قانون سازوں پر مشتمل ٹیم کے اعلان پر سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کو کڑی تنقید کا سامنا ہے۔
تحریر جاری ہے‎
سوشل میڈیا میں تنقید کی گئی کہ قناعت پسند کا نعرہ لگا کر پی ٹی آئی کی حکومت نے بھاری ٹیکس عائد کیے اور اب حکومت لندن میں منعقد پارلیمانی ورلڈ کپ میں قانون سازوں کو بھیج کر خطیر رقم خرچ کرے گی۔
پاکستان پارلیمانی کرکٹ ٹیم میں وزیراعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی ٹیم کے اعزازی رکن ہیں۔
خیال رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ترکی میں تین روزہ دورہ ختم کرنے کے بعد مانچسٹر پہنچ چکے ہیں جہاں وہ پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھیں گے۔
سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے اعلامیہ جاری کیا اور کہا کہ برطانیہ جانے سفری، رہائش اور دیگر امور اخراجات قانون ساز خود برداشت کریں گے۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ ’پارلیمنٹ کی جانب سے مذکورہ فیصلہ قناعت پسندی کے تناظر میں لیا گیا‘۔
خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں دوستانہ میچز کے بعد قانون سازوں پر مشتمل 25 رکنی ٹیم کا اعلان کیا۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستانی قانون سازوں کے لیے ہیلٹن ہوٹل لندن کے کانفرنس نما ہال میں رات گزارنے کا خرچہ فی رات 33 ہزار 211 روپے (189 یورو) ہوگا
اعلامیے میں کہا گیا کہ تمام امیدوار قانون سازوں کو فی کس 3 لاکھ 51 ہزار روپے (2 ہزار یورو) ٹیم کے کیپٹن کو جمع کرادیئے جائیں جس میں رہائش اور سفری اخراجات پورے ہوں گے۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: