قاضی فائز عیسیٰ کاز لسٹ سے فارغ

سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے تمام مقدمات واپس لے لیے گئے ہیں۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کی جاری کردہ آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا نام شامل نہیں۔

دوسری طرف سپریم کورٹ نے سپریم جوڈیشل کونسل میں 350 ریفرنسز زیرالتوا ہونے کی تردید کر دی ہے۔

ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل میں 2 صدارتی ریفرنسز سیت 28 ریفرنسز زیرالتوا ہیں۔
زیرالتوا ریفرنسز پر قانون اور ضابطے کے مطابق سماعت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔
پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ چند دن سے 350 ریفرنسز زیرالتوا ہونے کا تاثر دیا گیا، 350 ریفرنسز کا تذکرہ بار بار کیا جا رہا ہے۔
یہ اعدادو شمار غلط، بے بنیاد اور حقائق کے خلاف ہیں، سپریم جوڈیشل کونسل کو 426 شکایات اور ریفرنسز موصول ہوئے، قانون کے مطابق 398 ریفرنسز اور شکایات کو نمٹا دیا گیا۔

One comment

  1. Pingback: Dunya Today

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: