ٹیکس ایمنسٹی، ایک روپیہ جمع نہ ہوا

ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں عوام کی عدم دلچسپی حکومت کیلیے پریشانی کا سبب بن گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں ابھی تک ایک روپے کا ٹیکس جمع نہ ہو سکا ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان سمیت کسی بھی ادارے کے پاس کوئی اثاثہ ڈکلیئر نہیں کیا گیا۔

ایف بی آر حکام کو امید ہے کہ باقی 20دن میں عوام اس اسکیم سے ضرور فائدہ اٹھائیں گے۔

حکومت نے ایمنسٹی اسکیم سے 200ارب روپے تک ٹیکس حاصل کرنے کا تخمینہ لگایا تھا لیکن کسی اثاثہ جات کے کلیم داخل بھی نہیں ہوسکا۔

ایف بی آر نے اثاثہ جات ڈکلیئریشن اسکیم کی ناکامی دیکھ کر وزیراعظم سے دوبارہ قوم کو اپیل کرا دی ہے۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: