نئے چینل آئیں گے یا نہیں فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیمرا کو نئے لائسنسز کے اجرا سے روکنے کے لیے پی بی اے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔

پیمرا کی جانب سے تحریری جواب عدالت میں جمع کرادیا گیا جس کے مطابق ڈیجٹلائیزیشن ہو چکی ہے ، ڈیجٹلائزیشن سے 250 چینلز کی گنجائش موجود ہو گی۔

پیمرا کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 5 ارب 29 کروڑ روپے لائسنس کی مد میں حاصل ہوئے ہیں۔

چینل مالکان کی تنظیم پی بی اے کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پیمرا کی جانب سے کہا جا رہا ہے 250 ٹی وی چینلز کی گنجائش ہے جو کے جھوٹ پر مبنی ہے۔

ڈیجیٹلائزیش مکمل ہو جائے ہمیں کوئی اعتراض نہیں، پیمرا پہلے چینلز کی گنجائش بڑھائے پھر لائسنس جاری کیے جائیں۔

کیبل آپریٹرز پیسہ لے کر ٹی وی چینلز کو آن ایئر اور آف ایئر کرتے ہیں۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: