نقیب اللہ محسود کے والد کا ویڈیو بیان منظرعام پر

کراچی میں جعلی پولیس مقابلے میں قتل کیے جانے والے نقیب اللہ محسود کے والد کا ویڈیو پیغام منظرعام پر آگیا۔
ویڈیو پیغام میں نقیب اللہ محسود کےوالد نے کہا کہ بعض افراد ان کے بیٹے کے قتل پر سیاست کررہے ہیں۔ نقیب اللہ محسود کے نام پر کسی کو سیاست کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔
نقیب اللہ کے نام پر فنڈز جمع کرنے والوں کو کسی طور اجازت نہیں دی، پاکستان کی عدالتوں اور انصاف پر پورا یقین ہے، ملک میں 39،39سال تک کیسز چلتے ہیں لیکن ہمیں ایک سال میں انصاف ہوتا نظر آرہا ہے۔
وہ لوگ جو فوج کے خلاف بات کررہے ہیں وہ دراصل پاکستان کے مخالف ہیں، ہم پاکستان فوج کی اپنے علاقہ میں موجودگی کی حمایت کرتے ہیں۔

https://youtu.be/uNcjHCJnml8
نقیب اللہ محسود کے والد نے لروبر نعرے کو مسترد کردیا کہا چند لوگوں کے یہ نعرے پاکستان کے خلاف ہیں۔ یہ تمھارا یا میرا نہیں بلکہ ہم سب کا پاکستان ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے ہمارے علاقے میں ترقیاتی کام کرکے امن کے راستہ کو بحال کیا۔ اگر سیاست کو چھوڑ کر پاکستان فوج کے ساتھ کھڑے ہوں تو کوئی ہمیں مات نہیں دے سکتا۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: