بجٹ کیسا؟ وزیراعظم قوم کو بتائیں گے

وزیر اعظم عمران خان آج قوم کے نام اہم پیغام دیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کا اہم پیغام صبح نو بجےنشرکیاجائےگا۔
وزیراعظم عمران خان قوم کو بجٹ سےمتعلق اعتماد میں لیں گے۔ وزیراعظم نے پیغام رکارڈ کرا دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بنی گالہ میں معاشی ٹیم کے ساتھ ملاقات کے بعد پیغام رکارڈ کرایا ہے۔
حکومت کی معاشی ٹیم نے بجٹ کے خدوخال پر وزیراعظم کو بریفنگ دی تھی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بجٹ میں اخراجات میں ممکنہ حدتک کفایت شعاری اختیارکی جائے۔
بجٹ میں سرکاری ملازمین اورشہریوں کیلئے رکھی گئی مختلف تجاویز پرغورکیا گیا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بجٹ میں اخراجات میں ممکنہ حدتک کفایت شعاری اختیارکی جائے۔
بجٹ میں پس ماندہ علاقوں کی ترقی، کمزورطبقوں کی معاونت پرتوجہ دے رہے ہیں۔ انضمام شدہ علاقوں کےعوام نےملک کے لئے بے شمارقربانیاں دیں۔
ان علاقوں کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں۔ یہ نوجوان اپنی صلاحیتوں کو برؤے کار لا سکیں گے۔

x

Check Also

ٹیلی تھون کے فنڈز کا غلط استعمال، عمران خان کیخلاف کرپشن کا ایک اور کیس تیار

ٹیلی تھون کے فنڈز کا غلط استعمال، عمران خان کیخلاف کرپشن کا ایک اور کیس تیار

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی پر ٹیلی تھون کے ذریعے جمع فنڈز کے ...

%d bloggers like this: