اسلام آباد : باپ نے کمسن بچے کو قتل کردیا، پولیس

اسلام آباد : باپ نے کمسن بچے کو قتل کردیا، پولیس

اسلام آباد میں شراب کے نشے میں دھت باپ نے ڈیڑھ سالہ بیٹے کو زمین پر پٹخ کر قتل کردیا۔

ڈیڑھ سال کے معصوم زکریا کا باپ ہی اس کا قاتل بن گیا، اسلام آباد کے علاقے کھنہ میں واقعہ اس وقت پیش آیا جب بچے کی نرس ماں ڈیوٹی پر تھی۔

پولیس کے مطابق نعیم گل شراب کے نشے میں دھت تھا، جب اس نے بچے کے رونے پر اسے زمین پر دے مارا، جس سے بچے کی موت واقع ہوگئی، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچے پر تشدد بجھی ثابت ہوگیا، والدہ ثمینہ کے بیان پر ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

ملزم نے بچے کو مارنے کا اعتراف کرلیا، پولیس نے مقتول بچے کا پوسٹ مارٹم کروا کر لاش ورثاء کے حوالے کردی جبکہ ملزم کو تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: