مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے آج عیدالفطر کا اعلان کردیا

مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیرصدارت غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی نے آج عیدالفطر کا اعلان کردیا۔

مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیرصدارت غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں ہوا۔

اجلاس کے بعد مفتی شہاب نے کہا کہ خیبرپختونخوا سے 100 سے زائد شہادتیں موصول ہوئیں، چاند کی رویت کی 23 شہادتیں پشاور سے موصول ہوئیں ۔

ادھر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے واضح طور پر یہ اعلان کیا ہے کہ کل کراچی اور گوادر کی ساحلی پٹی پر چاند نظر آجائے گا اور عیدالفطر بدھ کے روز ہوگی۔

چاند کی رویت کے لیے مرکزی و ریجنل ہلال کمیٹیوں کے اجلاس منگل کو منعقد ہوں گے لیکن اس سے قبل ہی مفتی پوپلزئی نے عید الفطر کا اعلان کردیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں چاند کی رویت کے حوالے سے کئی مسائل درپیش ہیں، خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں مقامی سطح پر مسجد قاسم خان کے مفتی شہاب الدین پوپلزئی رمضان اور شوال کے چاند کا اعلان کرتے ہیں۔

کئی سالوں سے خیبرپختونخوا میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کے برخلاف روزے اور عید منائی جاتی ہے، اس سال بھی مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے ایک دن قبل ہی روزے کا اعلان کیا تھا۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: