لاہور پولیس نے لاہور سے اغوا ہونے والی غیر ملکی ازبک لڑکی یلینا کو اسلام آباد سے بازیاب کراتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس سے اغوا ہونے والی ازبک لڑکی یلینہ کو سہیل نامی ملزم ورغلا کر اسلام آباد لے گیا تھا، ڈیفنس اے کی پولیس نے ملزم سہیل کو اسلام آباد سے گرفتار کرکے لڑکی کو بازیاب کرا لیا ہے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر نے ایکسپریس نیوز کی خبر پر نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو کارروائی کی ہدایت کی تھی۔ پولیس کے مطابق ملزم سہیل اور لاپتا ہونے والی لڑکی یلینہ کو لاہور منتقل کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ لاہور کے ڈیفنس اے پولیس اسٹیشن میں ازبک لڑکی کے پاکستانی لڑکے کے ساتھ گھر سے بھاگ جانے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ریگینا نامی ازبک خاتون کے مطابق اس کی بھانجی یلینا ایک ماہ قبل قانونی طریقے سے بطور آیا لاہور آئی تھی۔ یلینا کو ڈیفنس میں ڈبل ڈی 115 میں چائنیز خاتون لیڈی گاگا کے گھر بچوں کی دیکھ بھال کی نوکری ملی تھی جہاں سے اس لڑکی کو ملزم سہیل ورغلا کر ساتھ لے گیا تھا۔