وفاقی ملازمین کا چھٹیوں کا منصوبہ ناکام

وفاق کے سرکاری ملازمین نے عید کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری ہوتے ہی لمبی چھٹی کن منصوبہ بنایا لیکن ان کی خواہشیں حسرت بن کر رہ گئیں۔

پچاس فیصد ملازمین نے تین جون کی چھٹی کی درخواستیں دی تھیں جو مسترد کردی گئی ہیں۔

سرکار نے حکم نامہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق عید کی چھٹیوں سے پہلے چھٹی نہیں ملے گی۔
افسروں اور ملازمین کو 3 جون کو حاضری یقینی بنانے چی ہدایت کی گئی ہے، حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ بڑی تعداد میں افسروں اور ملازمین نے 3 جون کی رخصت مانگی ہے، اکثریت کو چھٹی دینے سے دفتری امور متاثر ہوں گے۔
تمام افسر اور ملازمین 3 جون کو اپنی حاضری یقینی بنائیں، ہدایت کے باوجود 3 جون کو چھٹی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔
صرف وزارت داخلہ کے 60 سے زائد افسروں نے 3 جون کی رخصت کی درخواست دی تھی۔

x

Check Also

عمران خان کیخلاف درج 9 مئی کے مقدمات میں بغاوت کی دفعہ بھی شامل کردی گئی

عمران خان کیخلاف درج 9 مئی کے مقدمات میں بغاوت کی دفعہ بھی شامل کردی گئی

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف درج 9 مئی کے مقدمات میں ...

%d bloggers like this: