وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات ہوئی۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات او آئی سی سربراہ اجلاس کے سائیڈ لائنز پر ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ سیاسی، معاشی اور تجارتی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جب کہ سعودی ولی عہد نے اجلاس میں شرکت پر وزیراعظم عمران خان کا خیر مقدم کیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ ملاقات میں سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے دوران فیصلوں پر تیزی سےعمل درآمد اور سپریم کوارڈینیشن کونسل کے پہلے اجلاس کے فیصلوں پر بھی جلد عمل درآمد پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعظم نے مؤخر ادائیگیوں پر پاکستان کو تیل کی فراہمی پر سعودی حکومت سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے بروقت بردارانہ اقدام سے مشکل وقت میں پاکستان کی معیشت کو مدد ملی۔

x

Check Also

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کا بپن راوت کی موت پر اظہار افسوس

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کا بپن راوت کی موت پر اظہار افسوس

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید ...

%d bloggers like this: